سندھ میں شراب کی فروخت پر پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

شراب کی فروخت پرپابندی سے بھاری نقصان ہوگا لہذا ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست گزار


ویب ڈیسک March 10, 2017
شراب کی فروخت پر پابندی غیر قانونی ہے، درخواست میں موقف فوٹو: فائل

QUETTA: سندھ بھر میں شراب کی فروخت پر پابندی کے عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں شراب کی فروخت پرعبوری پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے جس میں درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ 30 دن کے لئے شراب کی فروخت پرعبوری پابندی کا حکم غیر قانونی ہے، شراب صرف غیر مسلم اور غیر ملکی افراد کو لائسنس کے تحت فروخت کی جاتی ہے اورلائسنس کے تحت کاروبار قانون کے مطابق ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شراب کی فروخت پرپابندی سے بھاری نقصان ہوگا لہذا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سندھ میں تمام شراب خانے بند کرنے کا حکم

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھرمیں تمام شراب خانے بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک میکنزم نہ بن جائے تمام شراب خانے بند کردیے جائیں اورسندھ حکومت 30 روزمیں میکنزم بناکر رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں