بھارتی قید سے رہائی پانے والے دونوں طالب علم پاکستانی حکام کے حوالے

دونوں کو2016 میں اڑی میں بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر پر حملے کے بعد اس وقت پکڑا گیا تھا جب وہ غلطی سے سرحد پار کرگئے تھے


ویب ڈیسک March 10, 2017
بچے غلطی سے سرحد کی دوسری جانب چلے گئے تھے جن کی انہیں بہت بڑی سزا ملی،اہل خانہ فوٹو:ٹوئٹر

بھارت نے اڑی واقعے میں مبینہ سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کئے گئے دونوں بے گناہ پاکستانی نوجوانوں کو واہگہ بارڈر پر حکام کے حوالےکردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی حکام نے غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والے دو پاکستانی نوجوان طالب علم احسن خورشید اور فیصل اعوان کو واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کیا۔ اس موقع پر دونوں نوجوانوں کے رشتے دار بھی موجود تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اڑی حملے میں گرفتار دونوں پاکستانی نوجوان رہا

واہگہ بارڈر پر موجود دونوں نوجوانوں کے رشتے داروں نے کہا کہ بچے غلطی سے سرحد کی دوسری جانب چلے گئے تھے جن کی انہیں بہت بڑی سزا ملی اور بچوں کی بے جا قید کے پانچ ماہ ہم سب کی زندگی کے مشکل ترین دن تھے۔ اگر کسی بھی قسم کی الزام تراشی سے پہلے بھارتی انٹیلی جنس ادارے تحقیق کرلیتے تو یہ صورت حال پیش نہ آتی، وہ پاکستانی حکومت اور میڈیا کے شکر گزار ہیں جن کی وجہ سے آج ان کے بچے واپس لوٹ آئے ہیں۔

واضح رہے کہ فیصل حسین اعوان اور احسن خورشید کو 2016 میں اڑی میں بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر پر حملے کے بعد اس وقت پکڑا گیا تھا جب وہ غلطی سے سرحد پار کرگئے تھے اور بھارتی فوج اور میڈیا نے انہیں اڑی حملے میں ملوث دہشت گردوں کا سہولت کار قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں