عمران خان بڑے ہوجائیں اورگلی کے لڑکوں والی حرکتیں نہ کریں سعد رفیق
عمران خان کو اپنی زبان پر قابو نہیں انہیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں وہ خود ہی اپنے دشمن ہیں، سعدرفیق
وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنی زبان پر قابو نہیں وہ ٹین ایج سے باہر نکلیں اور گلی محلے کے لڑکوں والی حرکتیں چھوڑ دیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والا واقعہ نامناست تھا، تذلیل نہ خواتین کی ہونی چاہیے نہ کسی مرد کی تمام افراد قابل احترام ہیں، کسی کوگالیاں نہیں نکالنی چاہییں اور کسی کو غدار نہیں کہنا چاہیے، جاوید لطیف نے اسمبلی میں جو بیان دیا وہ ان کا بنیادی حق ہے، مراد سعید اور جاوید لطیف کے مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرلیں گے، اسپیکر ایاز صادق نے معاملے کے حل کے لیے کمیٹی قائم کی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کو مضبوط کرنے کی سزا
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مراد سعید کو سمجھانے کی بجائے بات مزید بڑھائی، انہوں نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کی بھی غلط تربیت کی ان کے ارکان پہلے بھی حکومتی رہنماؤں کے ساتھ بد تمیزی کرچکے ہیں، عمران خان نے خود کسی قومی ادارے اور سیاسی رہنما کو نہیں بخشا، انہوں نے سیاست میں کون سی غلیظ بات اور گالی نہیں دی۔ جس کی زبان اپنے قابو میں نہیں اسے کسی دشمن کی ضرورت نہیں، عمران خان کو اپنے طرز تکلم پر قابو نہیں ہے، انہیں بھی کسی دشمن کی ضرورت نہیں وہ خود اپنے دشمن ہیں، اب انہیں ٹین ایج سے واپس آجانا چاہئے اور اسٹریٹ بوائز والی حرکتیں چھوڑ دینی چاہئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: لوہے کے چنے چبانے کی کوشش میں عمران خان کے دانت ٹوٹ جائیں گے
وفاقی وزیر نے کہا کہ جب بھی قوم ایک پیج پر کھڑی ہوتی ہے تو عمران خان دوسری جانب کھڑے ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے ترکی کے صدر کے خطاب کے موقع پر بائیکاٹ کیا، پی ایس ایل پرپورا پاکستان ایک تھا اور عمران خان اس کے خلاف کھڑے تھے، پوری قوم کشمیر پر ایک ہے اور عمرن خان نے انڈیا میں ہمارا تماشا بنوایا اور بھارت میں پاکستانی مؤقف کےخلاف بات کی اور پھر بھی خود کو محب وطن کہتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پارلیمنٹ لابی میں ارکان کے جھگڑے پر شرمندہ ہوں
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے پہلے بھی پارلیمنٹ کا جنگلا توڑ کر اس پر قبضہ کیا، پارلیمنٹ ہاؤس کی بے عزتی کی، دوسرے ممالک کی مثال دینے والےعمران خان بتائیں کہ دیگر ممالک میں سرکاری ٹی وی پر قبضہ کرنے والے کو کیا کہا جاتا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کا جاوید لطیف کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ غصےمیں منہ سے کچھ ایسے الفاظ نکلے جو مناسب نہیں تھے اور میں نے کل ہی کہہ دیا تھا کہ اگر مراد سعید کی غلطی بھی ہے تو میں نے معاف کیا لیکن کل کے واقعے پر عمران خان نے جو ردعمل دیا وہ بھی افسوس ناک ہے، عمران خان ایک جماعت کےسربراہ ہیں انہیں چاہئے کہ وہ بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں وہ پہلے بھی حکومتی نمائندوں کے خلاف بدزبانی کرچکےہیں، اور اپنے پارلیمنٹیرینز کی تربیت کرکے پارلیمنٹ کو بھی گندا کرنا چاہتےہیں۔