نئی گاڑیوں کی فروخت میں جولائی تا دسمبر 30 فیصد کمی

پہلی ششماہی میں57 ہزار 540 گاڑیاں فروخت، دسمبرمیں 8448 یونٹس بیچے گئے۔


Business Reporter January 11, 2013
پرانی کاروں کی درآمد، آلٹو اور کورے کی پیداوار بند اور یلو کیب اسکیم کاخاتمہ وجوہ ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی ، فائل

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیوں بشمول کار، لائٹ کمرشل وہیکلز، وینز اور جیپ کی مجموعی فروخت 57 ہزار 540 یونٹس رہی۔

یہ تعداد گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں فروخت کی جانے والی گاڑیوں سے 30 فیصد تک کم ہے۔ مقامی انڈسٹری فروخت میں کمی کی وجہ استعمال شدہ کاروں کی بڑے پیمانے پر درآمد قرار دے رہی ہے۔

تاہم استعمال شدہ کاروں کے ڈیلرز کے مطابق مقامی کاروں کے مقابلے میں جدید سہولتوں سے آراستہ استعمال شدہ کاروں کی شکل میں صارفین کو ملنے والی وسیع ورائٹی مقامی کاروں کی فروخت میں کمی کا بنیادی سبب ہیں، فروخت میں کمی کی دیگر اہم وجوہ میں آلٹو اور کورے گاڑیوں کی پیداوار بند اور پنجاب حکومت کی یلو کیب اسکیم کی تکمیل قرار دی جارہی ہیں۔



لوکل انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مقامی سطح پر تیار کردہ 81 ہزار 944 گاڑیاں فروخت کی گئیں جس میں رواں مالی سال 30فیصد تک کمی دیکھی جارہی ہے، نومبر 2012 کے مقابلے میں دسمبر 2012 کے دوران گاڑیوں کی فروخت 8 فیصد کمی سے 8448 یونٹس جبکہ دسمبر 2011 کے مقابلے میں دسمبر 2012 میں فروخت کی جانے والی 11 ہزار 217 گاڑیوں کے مقابلے میں 25 فیصد تک کم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔