کراچی کے علاقے لانڈھی کی فیکٹری میں لگی آگ پر 18 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

آگ بجھانے کے عمل میں 12 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور 2 باؤزرز نے حصہ لیا، چیف فائر آفیسر

فیکٹری کی عمارت مخدوش ہو چکی ہے جو کسی بھی وقت گر سکتی ہے، چیف فائر آفیسر. فوٹو: فائل

لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 18 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا تاہم عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں کل دوپہر کو لگنے والی آگ پر 18 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ہے تاہم عمارت میں کولنگ کا عمل اب بھی جاری ہے۔ چیف فائر آفیسر فیصل صدیقی کے مطابق فیکٹری کی تیسری منزل پر کیمیلز کے ڈرمز کی وجہ سے آگ بجھانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور فوم کا استعمال کرنا پڑا جب کہ آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : گلشن اقبال میں آگ لگنے سے 60 جھگیاں خاکستر

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن مسلسل آتشزدگی کے باعث عمارت مخدوش ہو چکی ہے اور کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔ دوسری جانب فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کو اطلاع کر دی تھی لیکن جب فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچیں کو آدھی سے زیادہ فیکٹری جل چکی تھی۔

Load Next Story