ون ڈے رینکنگ جاری اے بی ڈی ویلیئرز ایک بار پھر نمبر ون بن گئے

آئی سی سی کی ون ڈے انٹر نیشنلز کی نئی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے بولرعمران طاہر بدستور سرفہرست ہیں۔


Sports Desk March 10, 2017
آئی سی سی کی ون ڈے انٹر نیشنلز کی نئی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے بولرعمران طاہر بدستور سرفہرست ہیں ۔ فوٹو: رائیٹرز/فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے انٹرنیشنلز کی نئی رینکنگ جاری کردی، اے بی ڈی ویلیئرز ایک بار پھر نمبر ون بن گئے اور بابر اعظم بیٹنگ میں 9 ویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ کوئی پاکستانی بولر ٹاپ 10میں شامل نہیں ہے اور آل راﺅنڈرز میں محمد حفیظ کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔

ون ڈے انٹر نیشنلز کی نئی رینکنگ میں جنوبی افریقی بیٹسمین ڈی ویلیئرز 875 پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ نمبر ون بن گئے، انہوں نے ڈیوڈ وارنر کو نمبر 2 پر دھکیل دیا، ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر آ گئے، جوئے روٹ 4 درجے کی چھلانگ لگا کر چوتھے، فاف ڈوپلیسی اور کوانٹن ڈی کاک ایک ایک درجہ تنزلی کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔ مارٹن گپٹل ساتویں، کین ولیمسن آٹھویں اور پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ 9 ویں نمبر پرآگئے جب کہ اسٹیو اسمتھ دسویں نمبر پر ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں جدیجا اور ایشون سرفہرست

بولنگ میں عمران طاہر بدستور سرفہرست ہیں، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 10 میں شامل نہیں، محمد عرفان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 18 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن ٹاپ پر موجود ہیں جب کہ محمد حفیظ کی چوتھی پوزیشن برقرارہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں