اسپاٹ فکسنگ کیس پی سی بی نے محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کو طلب کرلیا

پی سی بی نے محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کو پیر کو پیش ہونے کیلیے سمن جاری کردیئے


Sports Reporter March 10, 2017
پی سی بی نے محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کو پیر کو پیش ہونے کیلیے سمن جاری کردیئے، فوٹو؛ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے سلسلے میں محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کو بھی طلب کرلیا۔

اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی نے محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کو طلب کرلیا ہے اوردونوں کرکٹرز کو پیر کو پیش ہونے کے لیے سمن جاری کردیئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ معاملے پر ایف آئی اے کی ابتدائی رپورٹ وزیرِ داخلہ کو پیش کردی گئی ہے جس میں اسپاٹ فکسنگ کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات اور کھلاڑیوں کے ملوث ہونے کے امکان سے متعلق اہم نکات کی نشاندہی کی گئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ پی سی بی کی مہیا کردہ معلومات اور موجود شواہد کا فرانزک جائزہ لے کر ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :عرفان کا ''لمبا'' کیریئر فکسنگ کیس کی دھند میں گم

وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی نے کہا کہ معاملہ محض چند کرکٹرز کی بد عنوانی کا نہیں بلکہ اس سے ملک کی نیک نامی متاثر ہوئی ہے، معاملے کی مفصل اور ہر زاویئے سے تحقیقات ضروری ہیں اس لیے ایف آئی اے اثر و رسوخ سے متاثر ہوئے بغیر غیرجانبدارانہ تحقیقات کرے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شرجیل خان اور خالد لطیف کا فکسنگ الزامات ماننے سے انکار

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی سی بی چارج شیٹ جاری کرچکا ہے تاہم دونوں کرکٹرز نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے جب کہ پی ایس ایل کے دوران محمد عرفان، شاہ زیب اور ذوالفقار بابر سے بھی تفتیش کی گئی تھی اور ان کے موبائل فون ضبط کر لیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں