پاکستان کے ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست رسائی کے امکانات روشن

ویسٹ انڈیزکےہوم سیریزمیں انگلینڈ کےہاتھوں وائٹ واش کےبعدویسٹ انڈیزاورپاکستان کےدرمیان5پوائنٹس کافرق آگیاہے۔


Sports Desk March 10, 2017
ویسٹ انڈیزکےہوم سیریزمیں انگلینڈ کےہاتھوں وائٹ واش کےبعدویسٹ انڈیزاورپاکستان کےدرمیان5پوائنٹس کافرق آگیاہے ۔ فوٹو فائل

پاکستان کے ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست رسائی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے ہوم سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں 0-3 سے وائٹ واش کے بعد ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان 5 پوائنٹس کا فرق آ گیا ہے، اگرچہ دونوں ٹیمیں اپنی سابقہ پوزیشنز پر برقرار ہیں، پاکستان 89 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں جب کہ ویسٹ انڈیز 84 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر موجود ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :قومی کرکٹرز کو غیرملکی لیگز میں نہ بھیجا جائے؛ سلیکٹرز کی تجویز

اگر گرین شرٹس ویسٹ انڈیز کو ہوم سیریز میں شکست دینے میں کامیاب ہو گئے تو پھر ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کیلیے پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی۔ ورلڈ کپ 2019 میں میزبان انگلینڈ کے علاوہ رواں سال 30 ستمبر تک رینکنگ میں ٹاپ7 پر رہنے والی ٹیمیں میگا ایونٹ میں براہ راست شریک ہوں گی جب کہ باقی 4 ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں