کوٹری میں ڈاکو راج 4 خواتین سمیت کئی راہگیر لٹ گئے

خواتین کو لوٹنے کے واقعات تعلقہ اسپتال اور بابا صلاح الدین مزار کے قریب پیش آئے


Nama Nigar January 11, 2013
کوٹری نیشنل ہائی وے پھاٹک کے قریب سکندرخان نامی شخص نے موٹر سائیکل چھن گئی۔ فوٹو: فائل

کوٹری میں جمعرات کو ڈاکو راج رہا، شہری لٹتے رہے اور پولیس سوتی رہی، رہزنوں نے ایک ہی دن میں لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں4 خواتین سمیت کئی شہریوں کو ان کی قیمتی املاک سے محروم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کوٹری شہر میں نامعلوم کار سواروں نے تعلقہ اسپتال کے قریب ایک خاتون کو زبردستی کار میں بٹھاکر اس کے ہاتھوں اور کانوں میں موجود سونے کے زیورات لوٹ لیے جبکہ کے بی فیڈر نہر اور بابا صلاح الدین کے مزار کے قریب بھی اسی قسم کے واقعات میں 4 خواتین کو لوٹ لیا گیا۔ حیسکو کے لائن سپرنٹنڈنٹ افتخار حسین سے گرڈ اسٹیشن کوٹری کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل، ہزاروں روپے کی نقدی اور 2 موبائل فون چھین لیے جبکہ اسی مقام پر حیسکو کے دوسرے لائن سپرٹنٹنڈٹ غلام شبیر سومرو سے بھی تنخواہ کی رقم اور موبائل فون چھین لیا گیا۔



خورشید چوک پر نامعلوم افراد نے منیر نامی شخص سے پک اپ چھین لی، کوٹری نیشنل ہائی وے پھاٹک کے قریب سکندرخان نامی شخص نے موٹر سائیکل چھن گئی۔ کوٹری میں لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں جس کے باعث شہریوں میں عدم تحفظ پیدا ہو گیا ہے جبکہ پولیس بھی جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ شہری حلقوں نے پولیس سے کالی بھیڑیں ختم کرنے اور فرض شناس افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |