ٹنڈوحیدر تیز رفتار کار الٹ گئی کمدار جاں بحق زمیندار زخمی

حادثہ موری شاخ کے قریب پیش آیا، زمیندار حیدرآباد جارہا تھا، زخمی اسپتال داخل


Nama Nigar January 11, 2013
60 سالہ پیریل بگھیو پر موقع پر ہی ہلاک جبکہ عرفان پہوڑ شدید زخمی ہوگیا جسے نازک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ فوٹو: فائل

ٹنڈوحیدر کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گائوں حاجی راول پہوڑ کے رہائشی زمیندار 30سالہ عرفان پہوڑ ولد نصر اللہ پہوڑ اپنے کمدار پیرل بگھیو کے ہمراہ حیدرآباد جارہے تھے کہ موری شاخ کے مقام پر تیز رفتاری کے سبب ان کی کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں 60سالہ پیریل بگھیو پر موقع پر ہی ہلاک جبکہ عرفان پہوڑ شدید زخمی ہوگیا جسے نازک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں