پختونوں سے متعصبانہ سلوک کیخلاف اے این پی کی ریلی

72 گھنٹے میں مسئلہ حل نہ کیاگیا تو پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا جائے گا، مظاہرین

اے این پی جامشورو کی جانب سے نادرا کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جا رہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

عوامی نیشنل پارٹی ضلع جامشورو نے پختونوں کے ساتھ نادرا کے معتصبانہ رویے اور ان کے شناختی کارڈ نہ بنائے جانے کیخلاف باچا خان چوک نیا پل سے حیدرآباد پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اورمظاہرہ کیا۔

حاجی گُلا خان، اکرم خان و دیگر نے پختونوں سے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نادرا انتظامیہ نے ایک سرکلر کے ذریعے آگاہی دی ہے کہ تمام پختونوں اور ہزارے وال کے شناختی کارڈ عام شہریوں کی طرح نہ بنائے جائیں، بلکہ ان کیلیے مخصوص افسران کا ایک سیل بنا کر مکمل تحقیقات کے بعدشناختی کارڈ بنایا جائیگا، جو پختونوں کیساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا کہ نادرا انتظامیہ کے سرکلر کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انھوں نے پختونوں کو پاکستانی نہیں بلکہ غیر ملکی شہری سمجھا ہوا ہے۔




انھوں نے مطالبہ کیا کہ پختونوں کیساتھ نا انصافی کا نوٹس لیا جائیاورکہا کہ نادرا کا یہ اقدام پختونوں کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے روکنے کی سازش ہے، اگر ایسا ہے تو وفاقی وزیر اس بات کا کھل کر اعلان کریں تاکہ اس حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر 72 گھنٹوں میں اس مسئلہ کا حل نہ نکالا گیا تو پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا جائیگا اور یہ دھرنا مذکورہ متعصبانہ فیصلہ واپس لینے تک جاری رہے گا۔
Load Next Story