شاہد کپور 10 کلو میٹر تک چہل قدمی کرنے لگے

کئی طرح کی ورزشیں بھی کرتے ہیں،محنتیں رنگ لائیں گی، فٹنس ٹرینر


Net News January 11, 2013
کئی طرح کی ورزشیں بھی کرتے ہیں،محنتیں رنگ لائیں گی، فٹنس ٹرینر فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکار شاہد کپور کے فٹنس ٹرینر عباس علی نے کہا ہے کہ شاہد کپور نے فٹنس کے لیے بہت محنت کی ہے۔

ان کے ٹرینر عباس علی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ شاہد کپور انتہائی پرجوش اور پختہ عزم رکھنے والے انسان ہیں وہ مختلف ورزشوں کے ساتھ 7 سے 10 کلو میٹر تک چہل قدمی بھی کرتے ہیں اور ورک آئوٹ کے لیے انھوں نے ایک کمرہ بنا رکھا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ جس بات کی ٹھان لیں وہ کام کر کے رہتے ہیں۔

ٹرینر عباس علی نے کہا کہ شاہد کپور کی محنت رنگ لائی ہے اور وہ کافی حد تک جسم کو متوازن بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں اس وجہ سے وہ پہلے سے زیادہ جاذب نظر دکھائی دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں