شاہ رخ خان کو کندھے میں تکلیف ڈاکٹرز نے سرجری کردی

اداکار کے بائیں کندھے میں تکلیف کے باعث معمولی نوعیت کی سرجری کی گئی ہے


ویب ڈیسک March 11, 2017
اداکار کے بائیں کندھے میں تکلیف کے باعث معمولی نوعیت کی سرجری کی گئی ہے، فوٹو؛ فائل

KARACHI: بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بائیں کندھے میں تکلیف کے باعث معمولی نوعیت کی سرجری کردی گئی لیکن ڈاکٹرز نے آپریشن کے دوران غلطی سے بچنے کے لیے ان کے دائیں بازو پر ''ناٹ می'' تحریرکیا۔

شاہ رخ خان چوٹ کھانے اور آپریشن کرانے کے عادی ہوچکے ہیں اور اپنے فنی کیرئیر میں اب تک ٹخنے، گھٹنوں، بازوؤں اور کندھوں کے متعدد آپریشن کراچکے ہیں جس کے بعد ڈاکٹرز بھی کسی غلطی سے بچنے کے لیے حیرت انگیز طریقہ اختیار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے بائیں کندھے میں کئی عرصے سے تکلیف تھی جس پر آج ان کے کندھے کی معمولی سرجری کی گئی جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا لیکن کنگ خان کے ڈاکٹر بھی ان کے کئی آپریشن کے باعث پریشان ہیں اور کسی بھی غلطی سے بچنے کے لیے انہوں نے اداکار کے دائیں بازو پر ''ناٹ می'' تحریر کیا تا کہ غلطی سے دوسرے کندھے کی سرجری نہ کی جائے۔

شاہ رخ خان نے بھی ڈاکٹروں کے اس مزاح کو انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے شیئر کیا اورایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے دائیں بازو پر ''ناٹ می'' تحریر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے بائیں بازو کی معمولی سرجری کی گئی ہے لیکن کسی بھی غلطی سے بچنے کے لیے ڈاکٹرز نے دائیں بازو پر''ناٹ می'' لکھ دیا ہے۔



دوسری جانب اداکار کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے ساتھ ساتھ ہنسی کا طوفان بھی کھڑا ہوگیا ہے اور ڈاکٹرز کی تحریر کو بے حد پسندکیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں