پاناماکیس وزیراعظم کی ممکنہ نااہلی کی صورت میں ن لیگ نے 3 نکاتی حکمت عملی بنالی

حکمراں مسلم لیگ نئے وزیراعظم کی نامزدگی کا اعلان مشاورت کے بعد48 گھنٹوں میں کردے گی


عامر خان March 11, 2017
حکمراں مسلم لیگ نئے وزیراعظم کی نامزدگی کا اعلان مشاورت کے بعد48 گھنٹوں میں کردے گی: فوٹو؛ فائل

حکمراں مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے پاناما لیکس کیس کا متوقع فیصلہ ممکنہ طور پر وزیراعظم کی نااہلی کی صورت میں آنے کے بعد پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنے کیلیے تفصیلی مشاورت کے بعد ممکنہ طور پر3 آپشنزپرمشتمل حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

اس حکمت عملی کے تحت وزیراعظم کی فوری طور پراپنے عہدے سے سبکدوشی، نئے وزیراعظم کی 48 گھنٹے میں تقرری اورقانونی مشاورت کے بعد اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنا یا نہ کرنا شامل ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ ممکنہ طور پر پاناما لیکس کیس میں ممکنہ طور پر وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیتی ہے تو وہ فورا اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

مسلم لیگ (ن) نئے وزیراعظم کی نامزدگی کا اعلان مشاورت کے بعد 48 گھنٹوں میں کردے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کیس کا متوقع فیصلہ ممکنہ طور وزیراعظم نواز شریف کے خلاف آنے کی صورت ان کی قانونی ٹیم تفصیلی فیصلے کا جائزہ لے گی ۔جس کے بعد قانونی ٹیم کی مشاورت اور رائے کی روشنی میں اس فیصلہ کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں