ہاکی پلیئرزکیلیے خوشخبری انٹرنیشنل مقابلوں میں عمدہ کارکردگی پرانعام کی تجویز
فیڈریشن حکام کی طرف سے منظوری ملنے کے فوری بعد اگلے ٹورز میں اسکیم پر عملدرآمد شروع کیا جائے گا، ہیڈ کوچ
لاہور:
قومی ہاکی پلیئرز کو انٹرنیشنل مقابلوں کے دوران غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے انعامی اسکیم شروع کرنے کی تجویز سامنے آ گئی، ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے سفارش کی گئی ہے کہ عالمی میچز کے دوران اگر کوئی کھلاڑی اپنی عمدہ کارکردگی سے گرین شرٹس کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرے تو انفرادی طور پر اسے انعامی رقم دی جانی چاہیے۔
فیڈریشن حکام کی طرف سے منظوری ملنے کے فوری بعد اس اسکیم پر عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن قومی کھیل کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کے مشن کی جانب گامزن ہے، بے روزگار کھلاڑیوں کو روزگار کی فراہمی کی کوششوں کے بعد پلیئرز کے لیے انعامی اسکیم بھی شروع کرنے کی تجویز منظر عام پر آئی ہے، ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے پی ایچ ایف حکام کو تجویز دی کہ انٹرنیشنل مقابلوں کے دوران عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلیے انھیں انعامات سے نوازا جانا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق صدر فیڈریشن بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز سینئر کی طرف سے منظوری ملنے کی صورت میں اسکیم کا اطلاق قومی ٹیم کے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دوروں سے ہوگا۔ یاد رہے کہ رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم 13 مارچ کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دوروں کے لیے روانہ ہو رہی ہے، پہلے مرحلے میں گرین شرٹس نیوزی لینڈ کے لیے پرواز بھریں گے اور میزبان ٹیم کے خلاف 5 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف بھی 4میچزکی سیریز میں حصہ لیں گے۔
''ایکسپریس'' کے رابطہ کرنے پر قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ محمد جنید نے تصدیق کی کہ ٹیم مینجمنٹ نے پی ایچ ایف کو تجویز دی ہے کہ انٹرنیشنل مقابلوں کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے، انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ملکوں کا دورہ کرنے والی قومی ٹیم میں زیادہ تر نئے کھلاڑی شامل ہیں، ان پلیئرزسمیت تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مالی طور پر حوصلہ افزائی کی جانی ضروری ہے۔ فیڈریشن کی منظوری کے بعد اسکیم پر عملدرآمد ہوگا۔