اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کی راہیں جدا ہو گئیں

فیملی کورٹ کے جج قیصر جمیل گجر نے خلع کی درخواست پر اداکارہ کے حق میں ڈگری بھی جاری کردی۔


ویب ڈیسک March 11, 2017
فیملی کورٹ کے جج قیصر جمیل گجر نے خلع کی درخواست پر اداکارہ کے حق میں ڈگری بھی جاری کردی۔ فوٹو:فائل

QUETTA: متنازعہ اداکاری سے شہرت پانے والی اداکارہ وینا ملک نے شوہر اسد خٹک سے خلع لے لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے اسد خٹک سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم اب انہوں نے خاوند اسد سے خلع لے لی۔ وینا ملک نے خلع کے لئے لاہور کی فیملی عدالت سے رجوع کیا تھا جب کہ فیملی کورٹ کے جج قیصر جمیل گجر نے خلع کی درخواست پر اداکارہ کے حق میں ڈگری بھی جاری کردی۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر کے درمیان کافی عرصے سے لڑائی جھگڑے چلے آرہے تھے جس کی وجہ سے دونوں نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

واضح رہے کہ وینا ملک نے دسمبر 2013 میں اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی جس سے ان کے 2 بچے بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔