سوئٹزرلینڈ میں نقاب پر پابندی کا بل مسترد

نقاب پر پابندی لگانے کی کوئی ضرورت نہیں، سوئٹرز لینڈ کی ایوان بالا کا فیصلہ


ویب ڈیسک March 11, 2017
نقاپ پر پابندی کے بل کی مخالفت میں 26 اور حق میں صرف 9 ووٹ پڑے۔ فوٹو: فائل

سوئٹزرلینڈ کے ایوان بالا نے ملک میں مسلمان خواتین کے نقاب پر پابندی کا بل مسترد کر دیا۔

سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں سوئس پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کیا گیا نقاب پر پابندی کا بل مستر دکر دیا گیا۔ سوئٹزر لینڈ کی ایوان بالا میں ہونے والی ووٹنگ میں بل کی مخالفت میں 26 اور حق میں صرف 9 ووٹ پڑے جب کہ 4 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سوئٹزرلینڈ کی ریاست نے عوامی مقامات پر نقاب کرنے پر پابندی لگادی

سینیٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نقاب پر پابندی لگانے کی کوئی ضرورت نہیں، اس سے ملکی سیاحت کو نقصان ہو گا۔ دوسری جانب بل پیش کرنے والے رکن پارلیمنٹ نے نقاب پر پابندی کے لئے ریفرنڈم کرانے کی پٹیشن دائر کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں