تحریک انصاف کا دوبارہ پارٹی انتخاب کروانے کا فیصلہ

عمران خان نے الیکشن طریقہ کار کی تجاویز کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی


ویب ڈیسک March 11, 2017
پارٹی الیکشن کمشنراوردیگر ارکان کا تقرر بهی جلد کر دیا جائے گا، ترجمنا تحریک انصاف فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے دوبارہ پارٹی انتخاب کروانے کا فیصلہ کیا ہے اوراس کے لئے پارٹی چیئرمین عمران خان نے الیکشن طریقہ کارکی تجاویزکیلئے چاررکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے دوبارہ پارٹی انتخاب کروانے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کے الیکشن کا طریقہ وضع کرنے کے لیے عمران خان نے چاررکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے. اسد عمر، عارف علوی، شفقت محمود اورعاطف خان پرمشتمل کمیٹی انتخابات کے لیے طریقہ کارکے لیے اپنی تجاویز پیش کرے گی۔

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نعیم الحق نے انتخابات دوبارہ کروانے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی انتخابات جلد ازجلد کروانا چاہتے ہیں لیکن تاریخ اورطریقہ کارکا حتمی فیصلہ کمیٹی کی سفارشات کے بعد ہوگا جب کہ پارٹی الیکشن کمشنراوردیگرارکان کا تقرر بهی جلد کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں