دہشت گردوں کا علاج معالجہ کیس ایم کیوایم کے رہنما سلیم شہزاد کی ضمانت منظور

سلیم شہزاد بغیر اجازت بیرون ملک سفر نہیں کرسکتے، عدالت


ویب ڈیسک March 11, 2017
عدالت نے ایم کیوایم کے رہنما سلیم شہزاد کا برطانوی پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا۔فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج معالجے کے مقدمے میں ایم کیوایم کے رہنما سلیم شہزاد کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیوایم کے رہنما سلیم شہزاد نے ضمانت کی درخواست دی جس پر عدالت نے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کران کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی تاہم عدالت نے ایم کیوایم کے رہنما سلیم شہزاد کا برطانوی پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ سلیم شہزاد بغیر اجازت بیرون ملک سفر نہیں کرسکتے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دہشت گردوں کا علاج ہوتا رہا جس کے ثبوت موجود ہیں

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ مجھے علم نہیں کہ فاروق ستار اور ایم کیوایم والے کیوں مجھے اپنا تسلیم نہیں کررہے جب کہ میں 22 اگست کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انیس قائم خانی سے بھی پرانے مراسم ہیں ان سے نظریات کا اختلاف ہے لیکن ذاتی جھگڑا نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈاکٹر عاصم، انیس قائمخانی اور وسیم اختر پرفرد جرم عائد

واضح رہے کہ دہشت گردوں کے علاج معالجہ کیس میں ڈاکٹرعاصم، وسیم اختر، رؤف صدیقی، انیس قائمخانی، قادر پٹیل اور عثمان معظم کی پہلے ہی ضمانت ہوچکی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عدالت کا تفتیشی افسرکی رپورٹ قبول کرنےسےانکار

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں