ہیراتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم اسپنر بن گئے

ہیراتھ 79 ٹیسٹ میچز میں 366 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں

بنگلا دیش کے خلاف گال ٹیسٹ میں ہیراتھ نے 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فوٹو: فائل

HONG KONG:
سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان رنگنا ہیراتھ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے لیفٹ آرم اسپنر بن گئے۔


رنگنا ہیراتھ نے یہ سنگ میل بنگلا دیش کے خلاف گال ٹیسٹ میں عبور کیا۔ بنگلا دیش کے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ہیراتھ نے 6 وکٹوں سمیت میچ میں مجموعی طور پر 9 کھلاڑیوں کو واپسی کا راستہ دکھایا۔

ہیراتھ 79 ٹیسٹ میچز میں 366 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری کے پاس تھا جنہوں نے 113 میچز میں 362 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ لیفٹ آرم بولرز میں صرف وسیم اکرم 414 وکٹوں کے ساتھ ہیراتھ سے آگے ہیں۔ ان کی قیادت میں سری لنکن ٹیم نے تینوں ٹیسٹ میچز میں فتح حاصل کی ہے۔ گال ٹیسٹ میں ہیراتھ کی تباہ کن بولنگ کی بدولت سری لنکا نے بنگلا دیش کو 259 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔
Load Next Story