سری لنکا کینگروز کو سبق سکھانے کے لیے پُرعزم

ماضی کا ریکارڈ حوصلے بڑھانے لگا،آج ون ڈے سیریز کا آغاز،مالنگا پر انحصارکیا جائیگا


Sports Desk/AFP January 11, 2013
پہلے میچ کے میزبان وینیو میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم پر اب تک کے تین باہمی مقابلوں میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ فوٹو فائل

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز جمعے سے ہورہا ہے۔

آئی لینڈرز پسندیدہ فارمیٹ میں کینگروز کو سبق سکھانے کیلیے پُرعزم ہیں، میزبان سائیڈ کے خلاف شاندار ریکارڈ بھی ان کے حوصلے بڑھا رہا ہے، لسیتھ مالنگا پر انحصار کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے گذشتہ برس آسٹریلیا میں 7 میں سے چار میچز میں فتح حاصل کی تھی،ٹیم نے 2010 میں کینگرو سرزمین پر2-1 سے پہلی ون ڈے سیریز بھی جیتی۔



پہلے میچ کے میزبان وینیو میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم پر اب تک کے تین باہمی مقابلوں میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ آل رائونڈر انجیلو میتھیوز نے کہاکہ ہماری ایک روزہ ٹیم میں کئی نئے چہرے شامل ہیں اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ یہ سیریز ایک نیا آغاز ثابت ہوگی، ہمیں ٹیسٹ میچز میں ناکامیوں پر کافی مایوسی ہوئی مگر اب سب بھلا کر ون ڈے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم بھی تازہ دم کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی، ٹاپ آرڈر پر موجود تینوں بیٹسمینوں کا ون ڈے ڈیبیو ہوگا، ایرون فنچ اور فل ہیوز اوپننگ کریں گے جبکہ عثمان خواجہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلیے آئیں گے، مستقل کپتان مائیکل کلارک کے آرام کی وجہ سے قیادت جارج بیلی کے ہاتھوں میں ہوگی، ان کا کہنا ہے کہ اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود ہمیں دوسرے درجے کی سائیڈ قرار نہیں دیا جاسکتا، ہم کامیابی کیلیے پوری کوشش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں