آرمی چیف سے پشاورزلمی ٹیم کی ملاقات پی ایس ایل میں جیت پرمبارکباد

کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ ترین کھیل ہے جو قوم کو متحد رکھتا ہے، آرمی چیف


ویب ڈیسک March 11, 2017
پاکستان ایک پرامن اورکھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے، آرمی چیف: فوٹو: آئی ایس پی آر

KARACHI: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پی ایس ایل 2 کی چیمپئن ٹیم پشاورزلمی کی ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف نے ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیومیں پی ایس ایل چیمپئن ٹیم پشاورزلمی نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پشاورزلمی کی ٹیم سمیت انتظامیہ کوجیت پرمبارکباد دی۔



ملاقات میں آرمی چیف نے پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ واپس لانے پر پی ایس ایل کی تمام ٹیموں اورانتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہیں، پاکستان ایک پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے، کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ ترین کھیل ہے جوقوم کو متحد رکھتا ہے۔ آرمی چیف نے کھلاڑیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آگے بڑھتے رہیں اورپاکستان کا نام روشن کریں، اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کو کرکٹ سے متعلق ماہرانہ مشورے دے کرحیران کردیا۔



زلمی کی ٹیم اورانتظامیہ نے تعاون پرآرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ہم پاکستان کے سپاہی ہیں اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ زلمی ٹیم نے کہا کہ آرمی چیف کی کرکٹ کے ساتھ خصوصی انسیت دیکھ کر خوشگوارحیرت ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |