مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی تحریک انصاف میں شامل

فضل الرحمان کے دیرینہ ساتھی مولانا عصمت اللہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی


ویب ڈیسک March 11, 2017
فضل الرحمان کے دیرینہ ساتھی مولانا عصمت اللہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے، مشتاق غنی۔ فوٹو: فائل

خیبر پختون خوا میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی اہم وکٹ گر گئی اور مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعات مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دیرینہ ساتھی مولانا عصمت اللہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور وہ جلد اپنا استعفیٰ اسپیکر اسمبلی کو پیش کردیں گے۔

واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں مولانا عصمت اللہ نے پی کے 62 کوہستان سے جمعیت علمائے (ف) کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں