بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ مزاحمت کاروں کا حملہ 11 اہلکار ہلاک

مسلح افراد حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کا اسلحہ اور مواصلاتی آلات بھی ساتھ لے گئے


ویب ڈیسک March 11, 2017
ماؤ نواز مزاحمت کار بھارتی سرکار کے خلاف مقامی قبائلیوں اور کسانوں کے حق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ مزاحمت کاروں کے حملے میں 11 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں مسلح افراد نے بھارتی فوج کے کمانڈوز کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک سڑک کی تعمیر پر مامور مزدوروں اور انجینروں کو تحفظ فراہم کررہے تھے۔ حملے کے بعد مسلح افراد فوجیوں کا اسلحہ اور ان کے مواصلاتی آلات لے کر فرار ہوگئے۔

ڈی آئی جی پولیس سندراج پی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کمانڈوز پر حملے میں ماؤ مزاحمت کار ملوث ہیں، حملے میں 11 اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر کے علاوہ چھتیس گڑھ، اڑیسہ، منی پور اور اس سے ملحقہ کئی دیگر بھارتی ریاستوں میں بھی علیحدگی پسند تحریکیں جاری ہیں، ماؤ نواز مزاحمت کار بھی شامل ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی سرکار کے خلاف مقامی قبائلیوں اور بے زمین کسانوں کے حق کے لیے لڑ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں