رونالڈو نے ایوارڈ نہ ملنے کا غصہ سیلٹا ویگو پر نکال دیا

ہیٹ ٹرک کی بدولت رئیل میڈرڈ کی اسپینش کپ کے کوارٹر فائنلز میں جگہ پکی

رونالڈو نے آغاز میں ہی دو گول جڑے اور پھر تین منٹ قبل ایک اور بار گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو انجانے خوف سے نجات دلادی۔ فوٹو : فائل

کرسٹیانو رونالڈو نے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ نہ ملنے کا غصہ سیلٹا ویگو پر نکال دیا۔

ان کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت رئیل میڈرڈ نے 4-0 سے فتح حاصل کرکے اسپینش کپ کے کوارٹر فائنلز میں سیٹ پکی کرلی۔ آخری 16 ٹیموں کے فرسٹ لیگ میں سیلٹا ویگو نے میڈرڈ کو 2-1 سے شکست دی جس کی وجہ سے سیکنڈ لیگ میں رونالڈو کی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کیلیے بڑی فتح درکار تھی۔




رونالڈو نے آغاز میں ہی دو گول جڑے اور پھر تین منٹ قبل ایک اور بار گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو انجانے خوف سے نجات دلادی، پھر آخری منٹ میں سیمی کھیڈرا نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو خوشیاں منانے کا موقع فراہم کردیا۔ اب ان کا سامنا ویلنشیا سے ہوگا جس پر فتح کی صورت میں ممکنہ طور پر سیمی فائنل میں روایتی حریف بارسلونا سے مقابلہ پڑسکتا ہے۔

اس نے گذشتہ سیزن میں میڈرڈ کو کوارٹر فائنلز اسٹیج میں ہی باہر کردیا تھا۔ یاد رہے کہ رونالڈو کو گذشتہ پیر کو لیونل میسی نے پچھاڑ کر بہترین فٹبالر کا اعزاز حاصل کرلیا تھا۔ دریں اثنا سویلا نے مالورکا کے ہاتھوں 1-2 سے شکست کے باوجود فرسٹ لیگ میں 5-0 سے کامیابی کی بدولت کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
Load Next Story