اسد خٹک کا وینا کی غلط فہمیاں دور کرنے کا اعلان

ہمارے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کوجلد ہی دور کردوں گا جس کے لیے کافی پرامید ہوں، اسد خٹک کی ٹوئٹ


ویب ڈیسک March 11, 2017
ہمارے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کوجلد ہی دور کردوں گا جس کے لیے کافی پرامید ہوں، اسد خٹک کی ٹوئٹ، فوٹو؛ فائل

اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہد کے درمیان تعلقات خراب ہونے کے بعد انہوں نے شوہر سے خلع لی ہے لیکن اب اسد خٹک نے اہلیہ کی غلط فہمیاں دور کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وینا ملک اور اسد خٹک کی 4 سال قبل شادی ہوئی تھی اور دونوں کے 2 بچے بھی ہیں جب کہ اداکارہ کی جانب سے گھریلو ناچاکی پر شوہر سے خلع کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پرعدالت نےاسد خٹک کی عدم پیشی پر فیصلہ سناتے ہوئے خلع کا حکم دیا لیکن وینا ملک کے شوہر نے خلع کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کی راہیں جدا ہو گئیں

اسد خٹک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں وینا سے بہت پیار کرتا ہوں اوروہ ایک بہترین بیوی اور دوست ہے جب کہ ہمارے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کوجلد ہی دور کردوں گا جس کے لیے کافی پر امید ہوں۔



دوسری جانب وینا ملک نے گھریلو ناچاکی اورخلع کے باوجود اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اسد خٹک کے ساتھ لی گئی تصاویر اور پیغامات کو نہیں ہٹایا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر خلع کو بھی سستی شہرت کا حصول اور ڈرامہ قرار دیا جارہا ہے۔



واضح رہے کہ وینا ملک نے دسمبر 2013 میں اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔