پی ایس ایل فائنل میں مداح ڈریسنگ روم میں گھس آیاتھاڈیوڈ میلان کاانکشاف

ڈیوڈ میلان نے مداح کوسیکیورٹی گارڈ کی طرف بھیجا جس نے اسے فوری طور پر باہر بھیج دیا۔


Sports Desk March 11, 2017
ڈیوڈ میلان نے مداح کوسیکیورٹی گارڈ کی طرف بھیجا جس نے اسے فوری طور پر باہر بھیج دیا ۔ فوٹو فائل

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ڈیوڈ میلان نے انکشاف کیا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فائنل میچ سے قبل ایک مداح ٹیم کے چینج روم میں گھس آیا تھا۔

ڈیوڈمیلان کے مطابق پشاور زلمی کے کچھ پلیئرز ڈریسنگ روم میں آ رہے تھے کہ ان کے ساتھ ہی سبز رنگ کا لباس پہنے اور چہرے پر پاکستانی پرچم پینٹ کیے ہوئے 15 سالہ لڑکا گھس آیا اور سیلفی کا تقاضا کرنے لگا، لیکن بیٹسمین نے اسے سیکیورٹی گارڈ کی طرف بھیجا جس نے اسے فوری طور پر باہر بھیج دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ڈیرن سیمی نے وعدے کے مطابق سر منڈوا لیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔