پنجاب کے تھانوں میں ایف آئی آر کا نظام آن لائن کردیا گیا
وزیراعظم نوازشریف نے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کردیا، ایف آئی آر کے لیے آن لائن درخواست دی جاسکے گی
وزیراعظم نوازشریف نے پنجاب پولیس میں ڈیجیٹل سسٹم کا افتتاح کردیا جس کے تحت صوبے بھر کے تھانوں میں ایف آئی آر کا انداراج ڈیجیٹل طریقے سے ہوسکے گا۔
وزیراعظم نوازشریف نے پنجاب پولیس میں ڈیجیٹل سسٹم کا افتتاح کردیا اس موقع پر گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ اور اسپیکر قومی اسمبلی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ پنجاب پولیس میں ڈيجيٹل سسٹم كی خصوصيا ت كے مطابق صوبے ميں موجود تمام تھانے مجرموں كے متعلق معلومات كا تبادلہ كرسكيں گے اور ايف آئی آر كے نظام كو بھی اس سسٹم كے تحت كمپيوٹر ائز كرديا گيا ہے۔
ڈیجیٹل سسٹم کے تحت تھانوں میں سائلین کی درخواستوں کو آن لائن سسٹم کے ذریعے وصول کیا جائےگا جسے متعلقہ فرنٹ ڈیسک افسرحاضرڈیوٹی اے ایس آئی کومارک کرے گا، تفتیشی افسراس بات کا پابند ہوگا کہ 24 گھنٹے میں تحقیقات مکمل کرے اور جواب جمع کرائے۔ اگرسائل اس تفتیش سے مطمئن نہیں تو درخواست ایس ایچ اوسے ہوتی ہوئی ایس پی تک پہنچائی جائےگی۔
ایف آئی آردرج کرنے سے متعلق اگرتفتیشی افسرذمہ داری سے کام نہیں لیتا تو اس کی شکایت درج کرنےکی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے اور مقدمہ درج ہونے کے بعد سائل کو رسائی دی گئی ہے کہ وہ گھربیٹھے آن لائن ایف آئی آرکی کاپی حاصل کرسکتاہے۔
شہریوں نے پولیس کے اس اقدام کوخوش آئند قراردیا ہے جب کہ پولیس حکام کا ماننا ہے کہ اس جدید طرزعمل سے بوگس ایف آئی آرکےاندارج کی شرح میں کمی آئے گی اورتفتیشی ٹیم پربوجھ کم ہونے کی وجہ سےمیرٹ برقراررہے گا۔