2 فٹ کے دُلہا کو خوبصورت دُلہن مل گئی

برہان فرید ناروے میں رہائش پذیر ہیں جنہوں نے اپنے لیے پاک پتن کی لڑکی کو جیون ساتھی چن لیا


ویب ڈیسک March 11, 2017
برہان فرید ناروے میں رہائش پذیر ہیں جنہوں نے اپنے لیے پاک پتن کی لڑکی کو جیون ساتھی چن لیا، اسکرین گریب/ ایکسپریس نیوز

ناروے میں مقیم 2 فٹ قد کے برہان فریدعرف بوبو نے پاکپتن کی فوزیہ کواپنا جیون ساتھی بنالیا۔

پولیو کے مرض کے سامنے ہمت نہ ہارنے والے 2 فٹ کے برہان فرید عرف بوبو آٹو میٹک وہیل چیئر گاڑی کے سہارے گھومتے پھرتے ہیں انہوں نے اپنے لیے پاکپتن کی دوشیزہ فوزیہ کو چنا جس کے بعد دونوں کی نکاح کی تقریب لاہورمیں ہوئی، نکاح کی تقریب میں بوبو خوش نظرآئے جب کہ نارمل قد کی دُلہنیا بھی اپنی شادی پر بہت خوش دکھائی دیں وہ پاکپتن سے ہزاروں کلو میٹر دور اوسلو جائیں گی جب کہ انہوں نے اپنی زندگی کے ان لمحات کو یادگار قرار دیا ہے۔

اس موقعے پر بوبو کے والدین اوربہن کی خوشی کا بھی کوئی ٹھکانا نہ تھا جب کہ بوبو کا کہنا ہے کہ جذبے جوان اور لگن سچی ہوتو سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔