آپریشن رد الفساد اسلام آباد اور پنجاب سے افغان باشندوں سمیت 26 مشتبہ افراد گرفتار

سرچ آپریشن میں اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 11, 2017
سرچ آپریشن میں اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

پاک فوج کے اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن رد الفساد کے دوران افغان باشندوں سمیت 26 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کیے گئے جس میں 13 افغان باشندوں سمیت 26 مشبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: آپریشن رد الفساد سے تمام فسادیوں کا خاتمہ کریں گے، سربراہ پاک فوج

ترجمان پاک فوج کے مطابق سرچ آپریشن پنجاب رینجرز، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے کیے جو ڈی جی خان، صادق آباد، لاہور اور اٹک سمیت اسلام آباد میں بھی کیے گئے، سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کےمطابق سرچ آپریشن کے دوران ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید نے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔