ایدھی سینٹرمیں ڈکیتی کے ملزم کی فیصل ایدھی کوسنگین نتائج کی دھمکیاں

فیصل ایدھی نے جان کا خطرہ محسوس کرتے ہوئے سٹی کورٹ تھانے میں تحفظ کی درخواست جمع کرادی۔


ویب ڈیسک March 12, 2017
فیصل ایدھی نے جان کا خطرہ محسوس کرتے ہوئے سٹی کورٹ تھانے میں تحفظ کی درخواست جمع کرادی ۔ فوٹو: فائل

BANGALORE: ایدھی سینٹر میٹھادر میں ڈکیتی کے ملزم نے عدالت کے باہر فیصل ایدھی کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے دیں۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق مرحوم عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ میٹھادر آفس میں ڈکیتی کے مرکزی ملزم جمشید نے سٹی کورٹ میں پیشی کے بعد انہیں دھمکیاں دیں کہ اگر وہ مقدمے سے الگ نہ ہوئے تو وہ ہر قسم کے نتائج بھگتنے کے لیے تیاررہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :حکومت نے ایدھی فاؤنڈیشن سے آنکھیں پھیرلیں

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے بتایا کہ انہیں اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جان کے حوالے سے تحفظات ہیں، میٹھادر آفس میں ملزم جمشید نے ساتھیوں کے ساتھ کروڑوں روپے کی چوری کی تھی اور تمام ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔ اس کے بعد فیصل ایدھی نے جان کا خطرہ محسوس کرتے ہوئے سٹی کورٹ تھانے میں تحفظ کی درخواست جمع کرادی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔