اداکارہ نور نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے نام سے ’’بلاگ‘‘ بنا لیا

بلاگ کے ذریعے زندگی کے مختلف شعبوں کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کروں گی، اداکارہ


Showbiz Reporter March 12, 2017
 فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں سیاسی اورسماجی معاملات کے حوالے سے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ فوٹو : فائل

فلم اسٹار نور نے سوشل میڈیا پراپنے نام سے ''بلاگ'' بنالیا جس کے ذریعے اب وہ زندگی کے مختلف شعبوں کے حوالے سے لوگوں کو درپیش مسائل اور خصوصاً فنون لطیفہ میں ہونے والی سرگرمیوں پراپنی رائے کا اظہارکریں گی۔

فلم اسٹار نور نے www.noorsays.com کے نام سے اپنا بلاگ بنا لیا اوران کے بلاگ پر لوگ اپنی اپنی رائے کا اظہارکررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نورکا کہنا تھا کہ میں کافی عرصہ سے اپنا بلاگ اکاؤنٹ بنانے پر غور کررہی تھی لیکن مصروفیت کی وجہ سے ایسا نہ کرپائی۔ اب میں نے اپنا بلاگ بنا لیا اوراب اس پراپنی رائے کا اظہار کروں گی۔ اس وقت فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں سرگرمیاں جاری ہیں، اس کے علاوہ سیاسی اورسماجی معاملات کے حوالے سے بھی میں اپنی رائے کا اظہار شروع کروں گی، کیونکہ ہمارے ہاں جو مسائل موجود ہیں، ان کے حل کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے اس طرف آنے کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری تیزی سے ترقی کررہی ہے ،ڈرامہ انڈسٹری دنیا بھر میں اپناالگ مقام بنارہی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ہالی ووڈ کے فنکار بھی شائقین سے رابطہ رکھنے اور ان کے خیالات جاننے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا میں بھی ملک اور عالمی سطح پر ہونے واقعات سے باخبر رہتی ہوں اور اس حوالے سے پرستاروں کے خیالات بھی جاننا بہت ضروری ہوتا ہے۔ اب تو اکثر فنکاروں کے سوشل میڈیاپر فالورز کی تعداد کروڑوں میں پہنچ چکی ہے۔ بھارتی بڑے فنکاروں کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔

نور کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروں کو بھی سوشل میڈیا کے ابلاغ کی افادیت کا اندازہ ہونا چاہیے اور وہ اس کوملک کے بہتری اور اپنے سوفٹ اورمثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے اس استعمال کریں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پربلاگ کوایک خاص اہمیت حاصل ہے اوردوسری جانب دنیا بھرمیں معروف شخصیات نے بھی اپنے بلاگ بنا رکھے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں