شیل پاکستان کو ریکارڈ 6764 ملین روپے کا منافع

گزشتہ سال سے 6 گنا ہے، ایم ڈی، 28روپے فی حصص حتمی ڈیویڈنڈ کا اعلان


Business Desk March 12, 2017
یہ سال شیل پاکستان کے لیے مالیاتی کارکردگی اور اپنے صارفین کو قابل قدر خدمات پیش کرنے کے لحاظ سے یادگار رہا ہے، جواد چیمہ۔ فوٹو: فائل

شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال 2016 کے لیے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیاہے جس کے مطابق شیل پاکستان کو6764ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا۔

شیل پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر جواد چیمہ نے کہاکہ یہ سال شیل پاکستان کے لیے مالیاتی کارکردگی اور اپنے صارفین کو قابل قدر خدمات پیش کرنے کے لحاظ سے یادگار رہا ہے اورہم نے 6.7 ارب روپے کا ریکارڈ منافع حاصل کیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 گنا اور 2دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے، کمپنی نے 28روپے فی حصص حتمی ڈیویڈنڈ کا اعلان بھی کیا ہے جو 6 روپے کے عبوری منافع منقسمہ کے علاوہ ہے۔ اس سال ہم نے پاکستانی صارفین کیلیے شیل۔وی پاور کے نام سے عالمی معیار کا فیول پیش کیا تھا۔

جواد چیمہ نے کہا کہ یہ حکومت پاکستان کی جانب سے مارکیٹ میں پریمیم فیول پر سے پابندیاں ہٹانے کے فیصلے اور او ایم سی کو صارفین کے لیے پروڈکٹس کی پیشکشوں اور انتخاب میں اضافہ کرنے کی اجازت دینے کے بعد ہی ممکن ہوا ہے، کارکردگی میں مسلسل بہتری کیلیے ضروری ہے کہ ساز گار ماحول پیدا کیا جائے اور ہم اس شعبے میںانفرااسٹرکچر اور پالیسی میں مزید بہتری لانے کیلیے حکومت کی سپورٹ کے منتظر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |