ایل او سی پر ایک بار پھر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پاک فوج کا بھرپور جواب

بھارتی فوج نے ایل او سی پر عباس پور کے نواحی گاؤں میں سول آبادی کو نشانہ بنایا


ویب ڈیسک March 12, 2017
پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی فوج نے ایک بار پر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے صبح سے ہی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی فوج نے ایل او سی پر عباس پور کے نواحی گاؤں میں سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ دوسری جانب پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں