افغانستان میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے 8 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا

پولیس اہلکاروں کو ہمارے ساتھیوں نے قتل کیا، ترجمان افغان طالبان


ویب ڈیسک March 12, 2017
2 پولیس اہلکاروں نے پہلے ساتھیوں کو زہر دیا اور پھر انہیں فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ فوٹو: فائل

افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے 8 ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی ترجمان گل اسلام سیال نے بتایا کہ 2 پولیس اہلکاروں نے زابل کے ضلع نوشر میں پہلے اپنے 8 ساتھیوں کو زہر دیا اور پھر انہیں فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ حکام کے مطابق حملہ آور ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کا اسلحہ لے کر موقع سے فرار ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی 11 ساتھیوں کو قتل کر دیا

 

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو ان کے ساتھیوں نے ہلاک کیا، دوسری جانب گورنر زابل بسم اللہ افغان مل کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں