لانگ مارچسفارتی عملے کوسرگرمیاں محدود رکھنے کی ہدایت

ذرائع کے مطابق سفارتی عملے سے کہاگیاہے کہ لانگ مارچ کے موقع پردہشت گردی کاکوئی واقعہ پیش آسکتا ہے

ذرائع کے مطابق سفارتی عملے سے کہاگیاہے کہ لانگ مارچ کے موقع پردہشت گردی کاکوئی واقعہ پیش آسکتا ہے فوٹو: فائل

غیر ملکی سفارتخانوں نے اپنے عملے کو تحریک منہاج قرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے لانگ مارچ کے موقع پر اپنی سرگرمیاں محدود رکھنے کی ہدایت کردی جبکہ سفیروں وہائی کمشنروں نے لانگ مارچ سے متعلق رپورٹس اپنے ملکوں کوبھجواناشروع کردی ہیں۔


جمعرات کو ذرائع کے مطابق سفارتی عملے سے کہاگیاہے کہ لانگ مارچ کے موقع پردہشت گردی کاکوئی واقعہ پیش آسکتا ہے۔اسلام آبادمیں سفارتی حلقے طاہرالقادری کے لانگ مارچ کے اعلان اوراس حوالے سے پیداہونے والی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں۔
Load Next Story