نیب نے حیدر آباد میں محکمہ تعلیم کے افسر کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد کرلیے

بچو مل کے گھر سے ڈھائی سو کروڑ روپے مالیت کے کاغذات قبضے میں لئے گئے، نیب حکام


ویب ڈیسک March 12, 2017
بچو مل کے گھر سے ڈھائی سو کروڑ روپے مالیت کے کاغذات قبضے میں لئے گئے، نیب حکام۔ فوٹو؛ فائل

نیب نے حیدر آباد میں محکمہ تعلیم کےآفس سپرنٹنڈنٹ کے گھر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کے فلیٹس کی دستاویزات، پرائز بانڈز اور 2 گاڑیاں برآمد کر لیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے حیدر آباد میں ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے آفس سپرنٹنڈنٹ بچو مل کے گھر پرچھاپہ مارا اورسرچ آپریشن کے دوران ڈھائی سو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دستاویزات ضبط کرلیں۔ اس کے علاوہ بچو مل کے گھر سے 4 کروڑ کے پرائزبانڈز، 5 فلیٹس کے کاغذات اور 2 گاڑیاں اور دیگر سامان بھی قبضے میں لیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :اکاؤنٹ آفیسر کے گھر سے خزانے کا انبار نکل آیا

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ملزم بچومل محکمہ تعلیم میرپورخاص میں غیر قانونی بھرتیوں کا مرکزی ملزم ہے جو لوگوں کی غیر قانونی بھرتیاں کرواتا تھا اور جعلی بھرتیوں کے لیٹرز بھی فراہم کرتا تھا۔ نیب کے مطابق ملزم کے خلاف نیب کراچی میں کرپشن سے متعلق 2 کیسز درج ہیں اور اس کے خلاف نیب کورٹ حیدرآباد میں پہلے ہی ریفرنس زیر سماعت ہے جب کہ ملزم نےعدالت سے ضمانت حاصل کررکھی ہے جس کی وجہ سے اسے گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

واضح رہے گزشتہ روز حیدرآباد میں نیب نے کارروائی کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسرمشتاق احمد کو گرفتارکر کے فارم ہاؤس اور شادی ہالز کے کاغذات قبضے میں لئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں