لائزرلیگ نمائشی میچ برازیلین فٹبالر رونالڈینہو پاکستان آئیں گے
لائزر لیگز کا اہتمام پاکستان میں کھیل کے فروغ کیلیے کیا جائیگا۔
برازیلین اسٹار رونالڈینہو جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور وہ یہاں لائزرلیگ کے تحت نمائشی فٹبال میچ میں بھی حصہ لیں گے۔
36 سالہ برازیلین فٹبالر2002 کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے ممبر بھی رہے ہیں جب کہ انھوں نے بارسلونا اور پیرس سینٹ جرمین جیسے معروف کلبز کیلیے بھی خدمات انجام دے رکھی ہیں، لائزر لیگز کا اہتمام پاکستان میں کھیل کے فروغ کیلیے کیا جائیگا، قومی پلیئرز بشمول کلیم اللہ، کپتان حسن بشیراور ویمن ٹیم کی کپتان حاجرہ خان نے پاکستان میں لیگ کے انعقاد کے فیصلے کو سراہا ہے، کلیم اللہ نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کا ملک میں انعقاد مثبت پیشرفت ہوگی، جس سے نیا ٹیلنٹ ابھرکر سامنے آئیگا جو مستقبل میں ملک کی نمائندگی کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ لائزرلیگز برطانیہ میں قائم آرگنائزیشن ہے، جو فائیو اے سائیڈ، سکس اے سائیڈ اور سیون اے سائیڈ لیگز کا اہتمام کرتی ہے۔