پہل ہماری فوج نے کی پاکستان نے جواب دیابھارتی میڈیا

بریگیڈئیر راوت نے 6جنوری کو حملہ کروایا، پاکستانی فوجی کی شہادت پر کشیدگی بڑھ گئی


January 11, 2013
بریگیڈئیر راوت نے 6جنوری کو حملہ کروایا، پاکستانی فوجی کی شہادت پر کشیدگی بڑھ گئی فوٹو: رائٹرز

بھارتی وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے ذرائع سے بتایا گیاہے کہ اڑی سیکٹر میں بھارتی فوجی اس صورتحال کے ذمے دار ہیں اور سرحد پار 9 ویں مراٹھا لائٹ انفینٹری کے کمانڈوز کی 6 جنوری کی صبح پاکستانی چیک پوسٹ پر کارروائی اس اشتعال انگیزی کی وجہ بنی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کا حملہ بھارتی حملے کا جواب ہے۔ چرچنڈا سب سیکٹر کے بریگیڈیئر گلاب سنگھ راوت نے اس جارحیت کا فیصلہ کیا اور مراٹھا لائٹ انفینٹری بریگیڈ کو پاکستانی چیک پوسٹ پر حملے کیلیے کہا بھارت کی اس کارروائی کے نتیجے میں پاکستان کاایک کمیشنڈ آفیسر شہید ہوا اور کنٹرول لائن پر تنائو کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

12

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بریگیڈیئر راوت جارحانہ رویہ رکھتے ہیں اور اسی کے باعث کنٹرول لائن پر 9 سال پرانی جنگ بندی کو نقصان پہنچا۔ بھارتی فوج نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا اور بریگیڈیئر راوت کے بارے میں فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ 'ڈیلی نیوز اینڈ اینالیسز' کے مطابق 6 جنوری کو ایک بھارتی کمانڈر نے فائرنگ کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی فوجی شہید ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں