ٹی ٹوئنٹی سیریز افغانستان کا آئرلینڈ کیخلاف کلین سوئپ

 افغان ٹیم نے مختصر فارمیٹ میں لگاتار11ویں فتح سمیٹ لی


Sports Desk March 12, 2017
 افغان ٹیم نے مختصر فارمیٹ میں لگاتار11ویں فتح سمیٹ لی ۔ فوٹو : پی ٹی آئی

افغان ٹیم نے آئرش ٹیم کو روند کر رکھ دیا اور تیسرے ٹوئنٹی 20 میں 28 رنز کی فتح سے سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔

205 رنز ہدف کے تعاقب میں پال اسٹرلنگ اور اسٹورٹ تھامپسن نے قدرے بہتر آغاز کرتے ہوئے ٹیم کو 65 رنز کی بنیاد فراہم کی، اسٹرلنگ صرف 20 بالز پر 49 رنز بناکر شاپور زدران کی گیند پر محمد نبی کا کیچ بن گئے، تھامپسن نے 18 بالز پر 5 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے، انہیں امیر حمزہ نے بولڈ کیا۔ کیون اوبرائن 3 اور ولیم پورٹر فیلڈ کے 16 رنز اچھے آغاز کو آگے نہیں بڑھا پائے، ان کے آؤٹ ہونے سے دباؤ بڑھا اگرچہ گیری ولسن نے 34 بالز پر 59 رنز اسکور کیے مگر مطلوبہ رن ریٹ کے بڑھنے سے دباؤ میں بھی اضافہ ہونے لگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ ڈرا ہوگیا

آخرکار پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 205 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ راشد خان نے 3 جب کہ حمزہ اورنبی نے 2،2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ اس سے پہلے افغان اوپنر نجیب تاراکئی صرف 3 رنز بناکرآؤٹ ہوئے تاہم محمد شہزاد نے عثمان غنی کے ساتھ مجموعے کو 97 تک پہنچایا، عثمان 23 رنز بناکر اوبرائن کی وکٹ بنے، شہزاد نے 43 بالز پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے جب کہ ساتویں نمبر پربیٹنگ کیلیے آنے والے محمد نبی نے صرف 30 رنز پر 89 رنز جڑدیے، انہوں نے اس دوران 9 چھکے اور6 چوکے رسید کیے۔اس طرح افغانستان نے 8 وکٹ پر 233رنز بنائے۔ اوبرائن نے 4 اور ملڈیر نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |