آپریشن ردالفساد پنجاب کے مختلف شہروں سے 2 افغانیوں سمیت21 مشتبہ افراد گرفتار

گرفتارملزموں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور نفرت انگیز مواد بھی برآمد ہوئے ہیں، ترجمان پاک فوج

گرفتارملزموں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور نفرت انگیزمواد بھی برآمد ہوئے ہیں،ترجمان پاک فوج . فوٹو فائل

پاک فوج کے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن ردالفساد کے دوران 2 افغانیوں سمیت 21 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تازہ کارروائیوں کے دوران 2 افغان باشندوں سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا جب کہ گرفتار ملزموں میں کالعدم تنظیم کا سہولت کار بھی شامل ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور نفرت انگیزمواد بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائیاں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یارخان اور سیالکوٹ میں کی گئیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :آپریشن رد الفساد کسی خاص نسل، فرقے یا گروپ کے خلاف نہیں، سربراہ پاک فوج

واضح رہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ملک بھر میں رد الفساد کے نام سے آپریشن شروع کررکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد دہشت گرد ہلاک اور درجنوں گرفتار کئے جاچکے ہیں۔
Load Next Story