نصرت بھٹو کالونیپانی کی عدم فراہمی پرمکینوں کا احتجاج

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے لاٹھی چارج کا استعمال ، ایک شخص زخمی ، 6افراد گرفتار


Staff Reporter July 30, 2012
مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے لاٹھی چارج کا استعمال ، ایک شخص زخمی ، 6افراد گرفتار۔ فائل فوٹو

WASHINGTON: نصرت بھٹو کالونی میں پانی کی عدم فراہمی پر مکینوں کا احتجاج کیا،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی نامعلوم افراد نے پولیس پر جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شارع نور جہاں تھانے کی حدود نصرت بھٹو کالونی میں پانی کی عدم فراہمی پر مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے قلندریہ چوک پر پتھراؤ کر کے ٹریفک معطل کرا دیا اور سڑک پر ٹائر جلائے۔

مظاہرین نے واٹر بورڈ اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج شروع کر دیا ، مشتعل مظاہرین نے پولیس پارٹی پر پتھراؤ کیا اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی جس کے جواب میں نامعلوم افراد نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مظاہرہ کرنے والا انور خان ولد مرجان خان گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا بعد ازاں مظاہرین منتشر ہو گئے پولیس نے مظاہرہ اور فائرنگ کرنے والے 6 افراد کو حراست حراست میں لے لیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں