عبوری سیٹ اپ پرمشاورت نہ کی تولانگ مارچ کرینگےہاشمی

طاہرالقادری جوچاہتے ہیں آئین میں موجودہے،انکا ایجنڈاسمجھ نہیں آتا:شاہدخاقان


Monitoring Desk January 11, 2013
دہری شہریت کی وجہ سے وفاداری پرشک کرنا ظلم ہے:حیدررضوی’’کل تک‘‘میں گفتگو۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اگر دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے عبوری سیٹ اپ کے لیے مشاورت نہ کی توہم بھی احتجاج اورلانگ مارچ کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک'' میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ الطاف حسین کی تقریر کے بارے میں زیادہ میں بات نہیں کروں گا صرف یہ کہوں گا کہ ان کا اپنا سوچنے کا انداز ہے اس موقع پرقائد اعظم کی بات کرنا ضروری نہیں تھا ۔ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان بننے سے قبل برطانوی پاسپورٹ ہی چلتا تھا گاندھی اورنہرو کے پاس بھی برطانوی پاسپورٹ تھا جواس وقت کی مجبوریاں تھیں وہ آج کے دورکی مجبوریاں نہیں ہیں۔

07

طاہر القادری کا ایجنڈا کیا ہے مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آرہا جو وہ چاہتے ہیں وہ تو پہلے سے ہی آئین میں موجود ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی نے کہاکہ الطاف بھائی نے اکیڈمک بحث چھیڑی ہے جس پر ردعمل آتے رہیں گے۔صرف دہری شہریت کی بنیاد پر کسی کی وفاداری پرشک کرنا ظلم ہے۔طاہرالقادری کوئی نیا ایجنڈا نہیں لائے وہ صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ انتخابی اصلاحات کی جائیں اور ان پر عمل کیا جائے تاکہ آئندہ الیکشن شفاف ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |