افغانستان امریکی حملے آپریشن داعش و طالبان کے 93 جنگجو ہلاک

ننگرہارمیں ہلاک ہونیوالے 16جنگجوؤں میں 7پاکستانی شامل ہیں، افغان حکام


News Agencies March 13, 2017
شدت پسندوں کا اسلحہ بھی تباہ کردیا گیا، جھڑپوں میں افغان فوج کا ایک اہلکار بھی مارا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں، سیکیورٹی فورسز کے زمینی اورفضائی آپریشنز کے دوران 7پاکستانیوں سمیت داعش، طالبان کے93 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ دہشتگردوں کی گاڑیوں اور اسلحہ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

 

افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملوں میں 7پاکستانیوں سمیت داعش کے 16جنگجو ہلاک ہوگئے۔ حملوں میں عسکریت پسندوں کا اسلحہ اورگولہ بارود بھی تباہ ہوگیا۔

ادھر جنوبی صوبہ ہلمند میں افغان اور غیر ملکی فورسزکے فضائی آپریشن میں31 طالبان جنگجو مارے گئے۔ فضائی کارروائی صوبائی دارالحکومت لشکرگاہ، نادعلی اور گرامسر میں کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ 11 عسکریت پسند اس وقت مارے گئے جب افغان فورسز نے انھیں لشکرگاہ کے علاقے بولان ماندوائی میں نشانہ بنایا۔ ضلع نادعلی میں آپریشن کے دوران 8 طالبان ہلاک ہوئے۔ دیسی دھماکا خیز مواد کو تباہ کردیا گیا۔ آپریشن کے دوران افغان نیشنل آرمی کا ایک اہلکار ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں صوبہ فراہ میں افغان فورسزکی زمینی اور فضائی کارروائیوں میں 46 طالبان ہلاک اور57 زخمی ہوگئے۔ فراہ صوبے میں مسلح جنگجوؤں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ انکی5 گاڑیوں اور اسلحہ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں