لاطینی امریکی ملک ہیٹی میں ڈرائیور نے بس ثقافتی ریلی پر چڑھا دی 34 افراد ہلاک

بس ڈرائیور نے پہلے دو افراد کو کچلا اور پھر فرار ہونے کی کوشش کے دوران بس ثقافتی ریلی کے شرکا پر چڑھا دی


ویب ڈیسک March 13, 2017
گونیاویز شہر میں ایک ڈرائیور نے بس سے درجنوں افراد کو کچل دیا جس کے بعد مشتعل ہجوم نے بس کو آگ لگادی۔ (فوٹو: فائل)

شمالی ہیٹی کے شہر گونیاویز میں لاپرواہ ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں پر بس چڑھادی جس سے 34 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہیٹی کے شہر گونیاویز کے نواح میں بس ڈرائیور نے پیدل جاتے ہوئے دو آدمیوں پر بس چڑھانے کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں مقامی ''رارا پریڈ'' میں شریک درجنوں افراد کو کچل ڈالا۔ ان دونوں واقعات میں مجموعی طور پر 34 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

رارا پریڈ، ہیٹی کی روایتی ریلی ہے جس میں مختلف موسیقار اور بینڈ شریک ہوتے ہیں جو روایتی آلاتِ موسیقی پر دھنیں بجاتے ہوئے ایک جلوس کی شکل میں آگے بڑھتے ہیں۔ عام لوگ بھی لطف اندوز ہونے کےلیے 'رارا پریڈ' کے ساتھ چلتے ہیں۔

یہ بس مسافروں کو کیپ ہیٹیئن سے پورٹ آ پرنس لے کر جارہی تھی۔ حادثے میں بچ جانے والے افراد نے بس پر پتھر برسائے اور اسے آگ لگادی۔ مقامی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حالات کنٹرول کیے اور بس میں سوار مسافروں کو بچانے کے ساتھ ساتھ ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |