پارلیمنٹ لابی میں جھگڑا جاوید لطیف اور مراد سعید دونوں ہی ذمہ دار قرار

مراد سعید پر 2 جب کہ جاوید لطیف پر 8 دن ایوان میں آنے پر پابند لگائی جائے ، کمیٹی کی سفارش


ویب ڈیسک March 13, 2017
چند روز قبل جاوید لطیف اور مراد سعید کے درمیان پارلیمنٹ لابی میں جھگڑا ہوا تھا،فوٹو:فائل

پارلیمنٹ لابی میں جاوید لطیف اور مراد سعید کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی نے دونوں اراکین اسمبلی کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل جاوید لطیف اور مراد سعید کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے موجود ریکارڈ کا جائزہ لے کر پہلے ہی اجلاس میں رپورٹ مرتب کر کے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ارسال کر دی ہے۔ کمیٹی نے آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ دیکھنے کے بعد جاوید لطیف اور مراد سعید دونوں کو ہی ذمہ دار قرار دیا ہے جس سے ایوان کا وقار مجروح ہوا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمنٹ لابی میں ارکان کے جھگڑے پر شرمندہ

کمیٹی نے مراد سعید کے مقابلے میں جاوید لطیف کو زیادہ بڑا مجرم قرار دیتے ہوئے دونوں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی ہے، کمیٹی نے اسپیکر کو سفارش کی ہے کہ مراد سعید پر 2 روز جب کہ جاوید لطیف پر 8 روز کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔

کمیٹی کے رکن طارق اللہ کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے آئندہ کے لئے مثال بننے والا فیصلہ کیا جب کہ اس کا اعلان اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں