لاہور فیروز پور روڈ پرانڈر پاس میں کنٹینر پھنسنے کے باعث ٹریفک جام

پولیس نے ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد کنٹینر نکال کر ٹریفک بحال کرائی۔


ویب ڈیسک January 11, 2013
انڈر پاس میں کنٹینر کے پھنسنے کی وجہ سے کینال روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا۔ فوٹو: ایکسپریس

فیروز پور روڈ پر واقع مسلم ٹاؤن موڑ انڈر پاس میں کنٹینر پھنسنے کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔


پولیس کے مطابق فیروز روڈ کے مسلم ٹاؤن انڈر پاس میں ایک ہیوی کنٹینر زیادہ اونچائی کے باعث پھنس گیا۔ کنٹینر کے پھنسنے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔


پولیس نے ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد کنٹینر نکال کر ٹریفک بحال کرائی جبکہ کنٹینر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ کینال روڈ پر انڈر پاس پر لوڈنگ گاڑیوں اور بڑی بسوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں