میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی اپنا کیرئیر ختم سمجھیں چیرمین پی سی بی

کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگاجبکہ کوچ نےبتایا کہ فٹنس کے معیارپر 3 سے 4 کھلاڑی بارڈرلائن پر ہیں،شہریارخان


ویب ڈیسک March 13, 2017
اسپاٹ فکسنگ پر ٹریبیونل کا فیصلہ قبول کریں گے، چیرمین پی سی بی. فوٹو:فائل

چیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو رعایت نہیں ملے گی لہذا کوئی کھلاڑی قصور وار ہوا تو سمجھ لیجیے اس کا کیریئر ختم ہو گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ آج کی کرکٹ میں کھلاڑیوں کی فیلڈنگ اور فٹنس انتہائی اہم ہے، قومی ٹیم فیلڈنگ میں کمزور ہے لہذا ہم نے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ اور فٹنس کے معیار کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوچ نے بتایا کہ فٹنس کے معیارپر 3 سے 4 کھلاڑی بارڈرلائن پر ہیں جس پر میں نے کہا کہ فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جب کہ ٹیم میں وہ کھلاڑی شامل نہیں ہوگا جو معیار پرپورانہیں اترے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فکسنگ کیس میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریارخان

شہریارخان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو پھنسانے کے لیے نت نئے طریقے استعمال ہورہے ہیں،بکی کھلاڑیوں سے دوست، رشتہ داروں کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں جب کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی کا سارا کیریر مشکوک ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو رعایت نہیں ملے گی لہذا میچ فکسنگ میں کوئی کھلاڑی قصور وار ہوا تو سمجھ لیجیے اس کا کیریئر ختم ہو گیا ہے جب کہ اسپاٹ فکسنگ پر ٹریبیونل کا فیصلہ قبول کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |