لاہورہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کی معطلی کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست مسترد کر دی جبکہ پنجاب حکومت اور محکمہ صحت سے 18جنوری کو رپورٹ طلب کرلی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز کی معطلی کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کو کہا گیا تھا کہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں وہ ہڑتال کے بجائے عدالت سے رجوع کریں۔ بظاہر ینگ ڈاکٹروں نے عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی، عدالت نے پنجاب حکومت اور محکمہ صحت سے 18جنوری کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔