پیرس کے میئر کا چوہوں سے جنگ لڑنے کا فیصلہ

چوہوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے 1.6 ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے، میئر پیرس


ویب ڈیسک March 13, 2017
چوہوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے 1.6 ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے، میئر پیرس - فوٹو: اے پی

KARACHI: پیرس کے میئر نے چوہوں سے جنگ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی گلیوں کو صاف کرنے اور چوہوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے 1.6 ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

فرانس کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے اور کسی بھی مسئلے یا بیماری سے نمٹنے کے لیے ان کے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی موجود ہے لیکن اس کے باوجود فرانس کے دارالحکومت پیرس, جس کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں ہوتا ہے مگر چوہوں نے اس شہر کی خوبصورتی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور شہر میں چوہوں کے راج نے پیرس کے میئر کو بھی پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، یہی وجہ ہے کہ میئر نے چوہوں سے جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ جنوبی جارجیا سے چوہوں کے خاتمے کے لیے مشن روانہ

فرانس کے میئر نے ایک انٹریو میں شہر سے چوہوں کا خاتمہ کرنے کے لیے 10 نکاتی پلان دیا جس میں شہر کی صفائی کو سرفہرست رکھا گیا ہے اور اس کے لیے مختلف مقامات پر کوڑے دان رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ پلان کے تحت شہر بھر میں حفظان صحت کے کارکنوں اور ہیلتھ انسپکٹرز کی تعداد بڑھائی جائے گی، مختلف ہوٹلز اور بلڈنگز کے اندراج اور اخراج کے مقام پر کوڑے دان رکھے جائیں گے جب کہ شہر بھر سے کچرا اٹھانے میں مزید وقت لگایا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ امریکی شہر نیویارک میں چوہوں کا راج، انتظامیہ بے بس

میئر کا کہنا تھا کہ میونسپل کارکن شہر سے سالانہ 150 ٹن سگریٹ کے ٹکڑے اکٹھا کرتے ہیں جس کی صفائی کے لیے سالانہ 500 ملین یورو خرچ کیے جاتے ہیں جب کہ اس اقدام سے شہر کی حالت بہتر ہوئی ہے لیکن اب بھی پیرس مکمل طور پر صاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب شہر کی صفائی میری پہلی ترجیحات میں شامل ہے اور اس پر کام بھی تیز کردیا گیا ہے جب کہ شہر کی صفائی سب کی ذمہ داری ہے اور ہمیں اس کا احساس کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں